عدم اعتماد کی تحریک

اپوزیشن کا اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ، سو سے زائد اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے

اسلام آباد (نمائندہ عکس)اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیےگئے، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارے اراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہے ہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں