پی ٹی آئی

اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت مل گئی

لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اعتزاز احسن ورکرز کے رول ماڈل ہیں، وہ اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں جب کہ(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرات نہیں اختلاف کرے،انہوں نے کہا کہ اعتزازاحسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنےکے لیے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں