فواد چودھری

اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا،لوگ بھوک برداشت کر لیں گے غلامی نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کی ضرورت ہے۔ سب کو عمران خان ساتھ دینا ہے۔

بینر اور پوسٹر اتارنے والوں کو کہتا ہوں دل سے کیسے اتارو گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع کا نفسیاتی علاج کروائیں، وہ کہہ رہا ہے امریکا نے ہمیں ڈرپیں لگائی ہوئی ہیں، انہوں نے ہمیں نہیں آپ کو ڈرپیں لگائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو شرم ہو آج استعفی دے دیں، چھوٹے لوگوں کو بڑی کرسیاں مل گئی ہیں، کرسیاں نیچے آئی ہیں، یہ اوپر نہیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں