چوہدری سرور

آل اپوزیشن ’مائنس ‘ ہوچکی، ان کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے،گورنر پنجاب

لاہور (عکس آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتجاج کی دھمکیوں سے

عمران خان خوفزدہ ہونے والے لیڈر نہیں ہیں، وہ وزیراعظم ہیں اور2023تک وزیراعظم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی نے ملاقات کی،

اس موقع پر حالیہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آل اپوزیشن ”مائنس “ہوچکی ہے ان کا اب کوئی مستقبل نہیں،

ملک میں کر پشن کا دور واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پہلی بار ملک میں شفافیت اور میرٹ کے مطابق فیصلے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023کے انتخابات کا انتظار کریں،

پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے تمام وسائل بیروکار لائےجائیں گے،

تحر یک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق کام کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں