فیاض الحسن چوہان

آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے دس لاکھ سے زائد افراد لانگ مارچ میں آئینگے’ فیاض الحسن چوہان

لاہور(نمائندہ عکس) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان یاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ میں دس لاکھ سے زائد افراد شریک ہوںگے ،ارشد شریف کی شہادت پر بیگم صفدر اعوان نے ایسا کام کیا جس سے ان کے خاندان اور سیاست کے حصے میں رسوائی آئی، پاکستان کے نڈر صحافی پر جو ظلم ہوااسے قوم خود محسوس کررہی ہے،بیگم صفدر اعوان نے پہلے ٹوئٹ کیا پھر ڈیلیٹ کیا تو ثابت ہوااس کی کہیں عزت نہیں، بلا وجہ بھٹو اور اور وزیر قانون کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف بلا وجہ نعرے بازی کی گئی ،کیا ایف آئی اے قانون شہباز گل یا اعظم سواتی کیلئے ہے؟۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے اداروں ، ایجنسیوں کے حوالے سے جو نفرت اگلی گئی کیا ان کے منہ پر کرنٹ لگیں گے ،بلاوجہ بھٹو کو معافی نہیں مانگنی بلکہ وہ فی الفور مستعفی ہوں۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے دلوں کی دھڑکن عمران خان نے بالآخر 28اکتوبر کو لانگ مارچ کااعلان کر دیا ہے ،پاکستان کو حقیقی آزادی کیلئے عمران خان نے جو کال دی اس پر پورے ملک سے لاکھوں لوگ گھروں سے نکلیں گے،عمران خان نے اپنی ذات یا کرپشن بچانے یا این آر او کیلئے لانگ مارچ کی کال نہیں دی بلکہ محمد علی جوہر کی حریت کو سامنے رکھتے ہو کال دی ،علامہ اقبال کی سوچ کی خاطر ، قائداعظم محمد علی جناح کی طرح آج کے کالے انگریزوں و حکمرانوں سے آزادی کیلئے لانگ مارچ کی کال دی، عمران خان نے حقیقی جرات و ولولہ والے نیا پاکستان کیلئے لانگ مارچ کی کال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین قومی صو بائی اسمبلی سب لانگ مارچ میں حصہ لیں گے ،توڑ پھوڑ نہیں بلکہ آئینی و جمہوری حق کیلئے نکلیں گے،الیکشن کی تاریخ کیلئے لانگ مارچ نکالیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہی بزرگ ہونے کے باوجود پورے جذبے سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ان کی سوچ کے مطابق پرفارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنی رولنگ میں ایک بار کی نااہلی کا فیصلہ سنا دیا ہے، پٹواریوں کو وقت کے بعد سمجھ آتا ہے انگلش کے فیصلے کے ترجمے کے بعد پتہ چلتا ہے کیا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کو سبق سکھانے کا برملا اعتراف کرتا ہوں ،اٹھائیس اکتوبر رانا ثنااللہ سبق سیکھیں گے ،اٹھائیس تاریخ کو شہباز شریف بھی سبق سیکھیں گے ،ہر رات عید شب برات نہیں ہوتی، رانا ثنااللہ اگر آپ نے ہیلی کاپٹر یا جہاز سے بھاگنا ہے تو بھاگ جائیں آپ کو سبق سکھائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ آئین و قانون آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے ،یہ ساڑھے تین سال لانگ مارچ کرتے رہے تو کیا یہ آم چوسنے کیلئے آتے رہے، پچاس ہزار لوگ راولپنڈی آ گئے تو دنیا کی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی ،شیلنگ کرکے جنید صفدر کی مہندی کی یاد تازہ کر لیں ،الیکشن کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے،دس لاکھ سے زائد افراد خیر پختوانخواہ ، پنجاب ،سندھ ،بلوچستان ،کشمیر و گلگت بلتستان سے لانگ مارچ میں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں