آئی ایم ایف

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مزید قرضوں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا’راجہ عدیل

لاہور( عکس آن لائن) تاجر رہنما ،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مزید قرضوں سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن و سٹیل مارکیٹس کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ان قرضوں کی شرائط اور ادائیگی پروگرام سے عوام پر ٹیکسوں کابوجھ بڑھا اور ملک میں خوشحالی کی بجائے بدحالی آئی۔قرضوں کے حصول سے قبل ہی شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بجلی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا حکومت کی جانب سے معاشی صورتحال میں بہتر ی کے دعوے کے باوجود مزید قرضوں کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ قرضوںکی بجائے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے نئی صنعتی پالیسی کا فی الفور اعلان کیا جائے تاکہ صنعتی پالیسی کی مراعات سے برآمدی شعبہ ملکی برآمدات میں مزید اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہواور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو مزید قرضوں سے نجات مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں