لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ پاکستان میں میوزک کی ترویج کے لئے قومی سطح پر اکیڈمی کا قیام نا گزیر ہے ،خالص پاکستانی میوزک آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا ہے اس لئے حکومت کو اس ورثے کو بچانے کے لئے سرپرستی کرنا ہو گی ۔ایک انٹر ویو می شبنم مجید نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن جب انہیں مواقع میسر نہیں آتے تو وہ گلوکار بننے کا ارادہ ترک کر دیتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ میوزک کی ترویج کے لئے اپنی سرپرستی میں اکیڈمی قائم کرے اور سینئر گلوکاروں کی خدمات سے استفادہ کیا جائے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا
- بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کی درآمدات میں سو فیصد کمی ریکارڈ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند،لیوی میںبھی کمی کی جائے’ اشرف بھٹی
- رفح پر حملہ ہوا تو خون کی ندیاں بہ جائیں گی،مشیر فلسطینی صدر
- برطانوی وزیرِ اعظم عام انتخابات کا اعلان کریں، صادق خان