سائرہ نسیم

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جامع روڈ میپ تیار کر کے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ‘ سائرہ نسیم

لاہور( عکس آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اس سے وابستہ تمام لوگوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور جامع روڈ میپ تیار کر کے اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،فلم انڈسٹری کی تنزلی کے باعث گلوکار بھی اس کے منفی اثرات سے متاثر ہوئے ہیںاور ہم سب اس کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ حکومت سمیت کسی نے بھی فلم انڈسٹری کے عروج سے زوال کی طرف آنے کے راستے میں بند باندھنے کی کوشش نہیں کی اور آج حالات سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہاتھ سے نکلا نہیں ہے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور جامع روڈ میپ تیار کر کے اس پر عمل پیرا ہوا جائے تو پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کر سکتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ موسیقی میرا جنون ہے اور جب تک سانسیں باقی ہیں اسے چھوڑ نہیں سکتی ۔