یمنیٰ زیدی

میں میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(عکس آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہاہے کہ میںمیک اپ کے بغیر بھی خوبصورت ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل صنف آہن میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی خوبصورتی کی تعریف کررہی ہیں۔وائرل ویڈیو میں یمنیٰ کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ تابش کھوجا موجود ہیں اور وہ ان کا میک اپ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

اداکارہ ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ سے کہتی ہیں کہ میں میک اپ کے بغیر ہی اچھی لگتی ہوں لیکن آج آپ مجھے میک اپ کے ساتھ خوبصورت بنانے والے ہیں۔وہ میک اپ آرٹسٹ سے پھر کہتی ہیں کیوں ایسا ہی ہے ناں؟ جس پر وہ مسکرانے لگ جاتے ہیں۔اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہاکہ واقعی میں یہ سچ ہے کہ یمنی زیدی میک اپ کے بغیر بھی بہت حسین ہیں۔