شبنم مجید

پاکستان میں میوزک کی ترویج کے لئے قومی سطح پر اکیڈمی کا قیام نا گزیر ہے’ شبنم مجید

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ پاکستان میں میوزک کی ترویج کے لئے قومی سطح پر اکیڈمی کا قیام نا گزیر ہے ،خالص پاکستانی میوزک آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا ہے اس لئے حکومت کو اس ورثے کو بچانے کے لئے سرپرستی کرنا ہو گی ۔ایک انٹر ویو می شبنم مجید نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن جب انہیں مواقع میسر نہیں آتے تو وہ گلوکار بننے کا ارادہ ترک کر دیتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ میوزک کی ترویج کے لئے اپنی سرپرستی میں اکیڈمی قائم کرے اور سینئر گلوکاروں کی خدمات سے استفادہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں