کراچی(عکس آن لا ئن) اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی بھی فنکار اپنی شادی میں نہیں بلاتا شاید میں کسی کی دوست نہیں ہوں اس لئے۔اداکارہ حرا مانی کی حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ میزبان میرا سیٹھی سے شکوہ کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ کوئی بھی اداکار انہیں اپنی شادی میں نہیں بلاتا۔سب سے پہلے حرامانی نے میرا سیٹھی کا نام لیتے ہوئے کہا نہ مجھے تم نے اپنی شادی میں بلایا نہ سجل علی نے بلایا، نہ سارہ خان نے اورنہ ہی اقراء عزیز نے۔ مجھے نہیں معلوم مجھے شادی میں کوئی کیوں نہیں بلاتا شاید میں ان کی دوست نہیں ہوں۔حرا مانی کی بات کے جواب میں میرا سیٹھی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی شادی میں تمام مہمانوں کو واٹس ایپ کے ذریعے دعوت نامہ بھیجا تھا۔ لہٰذا جن لوگوں کے نمبرزمیرے پاس تھے میں نے ان سب کو شادی میں بلالیا۔ میرا سیٹھی نے حرا مانی سے معافی مانگتے ہوئے کہا مجھے معاف کردو کہ میں تمہیں اپنی شادی میں بلانا بھول گئی کیونکہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں اگلی بار تمہیں دعوت دوں گی۔حرا مانی نے میرا سیٹھی کی بات کے جواب میں کہا مجھے کسی نے نہیں بلایا لیکن میں اپنے بیٹے مزمل کی شادی میں سب کو بلاؤں گی۔ واضح رہے کہ حرامانی کے دوبیٹے مزمل اورابراہیم ہیں۔ بڑے بیٹے کی عمر 11 سال اور چھوٹا بیٹا 6 سال کا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ، پیرس میں افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی کا انعقاد
- “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (بین الاقوامی ورژن) ،فرانسیسی مین اسٹریم میڈیا پہ نشر کیا جا رہا ہے
- “یوم مئی” کی تعطیلات میں چین کی معیشت میں بہتری کا رجحان
- پنجاب ،کھیتوں میں مونجی کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت اور مکمل پاپندی ہو گی’مریم اورنگزیب
- بانی پی ٹی آئی نے جس ادارے کے خلاف سازش کی آج وہیں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شرجیل میمن