امیر جماعت اسلامی

3 گھو ڑے تبدیل کر نے سے کو ئی فرق نہیں پڑے گا پورا اصطبل ہی بدلنا ہو گا ،امیر جماعت اسلامی

فیصل آباد (عکس آن لائن )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت مختلف سیاسی جماعتوں کے پرزوں کا مجموعہ ہے پرزوںکو جو ڑنے والا انجینئر خود پشیمان ہے عمران خان جو بول رہے ہیں الفاظ انکا ساتھ نہیں دے رہے حکمران خود تسلیم کر رہے ہیں کہ ہمیں حکومت دی گئی 3 گھو ڑے تبدیل کر نے سے کو ئی فرق نہیں پڑے گا پورا ا صطبل ہی بدلنا ہو گا حکومت نے اپنا نام سونامی رکھا جو جھوٹ کا پلندہ ثا بت ہوا حکومت بحرانی ثا بت ہو ئی سا بقہ حکمران پارٹیوںموجودہ حکومت میں کو ئی اختلاف نہیں جھگڑ صرف کر سی کا ہے 5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھرپور طریقے سے منا ئیں گے حکومتی پا لیسیاں امریکی مفادات کے گر د گھومتی ہیں ملک کی عدالتوں میں فیصلے قرآن پاک کے مطا بق نہیں ہو رہے

فیصل آباد میں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے اپنا 100روزہ ہنی مو ن منا لیا ہر دن گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت اپنے انجا م کی طرف جا رہی ہے مرکزی حکومت مکمل طور پر فیل ہو گئی پنجاب سندھ اور بلوچستان کی حکو متوں کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے عوامی نما ئندوں کو نظر آ رہا ہے کی حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے انہوں نے ڈوبتی کشتی سے اترنا شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان خود نا اہلوں کا سردار ہے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ یہاں 10کروڑ سے زائد کی آبادی ہے اس کی بھاگ دوڑ انتہا ئی کمزور شخص کو سونپ دی گئی عمران خان نے تھیک کہا کہ آٹے چینی کا بحران اس کے اپنے سا تھیوں نے پیدا کیا عوام کو بتا یا جا ئے کہ جب یہ سازش ہو رہی تھی تب حکومت سو رہی تھی انہوں نے کہا کہ بیرونی دوروں میں کشمیریوں کی اولین ترجیح کی بجائے افغانستان میں امریکی مفادات کو فوکس کیا جا رہا ہے ٹرمپ مودی کا یار ہے جس کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک بھر میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی مصنوعی قلت پیدا کر نے والے بھی حکومتی عہدیداران ہیں مگر مصنوعی حکومت نے کسی کے خلاف کو ئی ایکشن نہیں لیا اس لیے کہ حکومت خود کو ہی ہتھکڑ یاں لگانے سے ڈر رہی ہے انہوں نے کہا 5فروری اظہار یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منا ئیں گے مقبوضہ کشمیر کو مودی نے دینا کی سب بڑی جیل بنا دیا اس وقت آزادی کشمیر کی تحریک زور پکڑ چکی ہے مظا ہروں میں شدت آ گئی ہے کشمیریوں کی منزل بہت قریب دیکھ رہے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں