وزیر قانون

سی ڈی اے گرین‘ بلیو‘ اورنج لائنز سبسڈی پر چلا رہا ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ سی ڈی اے گرین بلیو اورنج لائنز سبسڈی پر چلا رہا ہے ۔بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تیرہ نئےروٹس جلد آپریشنل ہوں گے۔بی سترہ سے چھبیس نمبر چونگی،ترامڑی چوک سے آبپارہ،ترامڑی چوک سے کھنہ پل،پیرودہائی سے فیض آباد،جی نائن جی ایٹ جی سیون نادرا ،پمز سے گولڑہ شریف روٹس شامل ہیں۔اسلام آباد میں جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم لا رہے ہیں۔

سینٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ ریڈ زون میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں ہے جس سے ملازمین کو مشکلات ہیں۔ ریڈ زون میں پبلک ٹرانسپورٹ فوری شروع کی جائے۔سینٹر زیشان خانزادہ نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی اچھا انتظام موجو د نہیں ہے۔