رجب طیب اردوان

2023 تک ملک کے 81 صوبوں میں قومی پارکس کا جال بچھا دیا جائے گا، صدر ایردوان

انقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ 2023 تک ملک کے 81 صوبوں میں قومی پارکس کا جال بچھا دیا جائے گا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انقرہ میں قومی پارکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ ملک کے 81 صوبوں میں 81 ملین مربع میٹر کے حامل قومی پارکوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترک فوج کا لیبیا میں پلان صحیح سمت کی جانب رواں ہے جہاں اسے لیبیائی برادار عوام کا بھی تعاون حاصل ہے۔کورونا سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت کے بر وقت اقدامات کی بدولت ملک سے کورونا کی وبا انشااللہ ختم ہونے کو ہے جس کا چرچا دنیا کر رہی ہے۔ لیبیا میں باغی لیڈر جنرل حفتر کی ملیشیا کے خلاف پیش قدمی کا حوالہ دیتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترک فوج اپنے پلان کی صحیح سمت میں رواں ہے جسے لیبیائی عوام کا تعاون بھی حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں