اداکار احسن خان

ہمیں نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، احسن خان

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار احسن خان نے کہا کہ ہمیں نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئے اداکاروں پر تنقید کرنے کی بجائے ان کے کام کی تعریف کرنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ کسی نئے اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو آرام دہ محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ بطور اداکار وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایک اداکار ساری زندگی سیکھتا ہے وہ کبھی بھی مکمل اداکار نہیں بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں