حمیرا ارشد

ہمارے ہاں بڑا فنکار ہونے کی سند کیلئے معیار کا پیمانہ بہت عجیب ہے،حمیرا ارشد

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ یہاںہر شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور جب بھی پاکستانی قوم کو موقع ملتا ہے انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ ہمارے ہاں بڑا فنکار ہونے کی سند کیلئے معیار کا پیمانہ بہت عجیب ہے جسے میں کسی صورت تسلیم نہیں کرتی ۔

ہمیں اپنے فنکاروں کی قدر اور انہیں عزت دینی چاہیے کیونکہ یہ لوگ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں۔حمیرا ارشد نے کہا کہ اب آپ روایتی کام کے اپنا نام بنا سکتے ہیں اور نہ مقام کوبر قرار رکھ سکتے ہیں ، اب آپ کو نئے رجحانات کی پیروی کرنا پڑتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں