گندم

گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار اوربمپرکراپ حاصل کرنے کیلئے بہترمنصوبہ بندی ضروری ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار اوربمپرکراپ حاصل کرنے کیلئے بہترمنصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے لہذااگرہمارا کسان فصل کی کاشت کیلئے مناسب منصوبہ بندی اورمحکمہ زراعت کے مشوروں پر سوفیصدعمل کرے تو پیداوارمیں اضافہ ممکن ہے۔

انہوں نےبتایا کہ کاشتکاروں و کسانوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے وسائل کے مطابق فصل کاشت کریں اوراگرانہیں فصل کی کاشت میں کسی مالی مشکل یا معاشی پریشانی کا سامنا ہوتو وہ زرعی ترقیاتی بینک سے ون ونڈو سکیم کے ذریعے آسان شرائط پر قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھیتی کاشت کے لئے شرح بیج میں اضافہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ درجہ حرارت میں کمی سے بیج کا اگا?کم اور پوداجھاڑکم بناتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں