کیڑوں و بیماریوں

گندم، کپاس، مکئی، چاول، گنے کی فصلوں کو کیڑوں و بیماریوں سے بچانے کیلئے سفار ش کردہ زہروں کے مناسب استعمال کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم، کپاس، مکئی، چاول، گنے کی فصلات کو کیڑوں و بیماریوں سے بچانے کیلئے سفار ش کردہ زہروں کے مناسب استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ مختلف اقسام کے کیڑے اور بیماریاں حملہ آور ہو کر ان قیمتی فصلات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا کاشتکار ا س ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کریں او محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے بروقت سفارش کردہ زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو منتخب کردہ زہروں کے طریقہ عمل اور فارمولیشن سے بھی آگاہی ہونی چاہیے کیونکہ رس چوسنے یا کْتر کر کھانے والے کیڑوں کے لیے مختلف طرز عمل کی زہریں استعمال ہوتی ہیں نیزکاشتکاروں کو زرعی زہریں استعمال کرنے سے پہلے کیڑے کی معاشی حد بھی معلوم ہونی چاہیے اور یہ بھی علم ہونا چاہیے کہ کیڑے کی زندگی کا کونسا دورانیہ چل رہا ہے اور کس دورانیے پر سپرے کرنے سے اثر زیادہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار سپرے کرنے سے پہلے مشین کو اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ مشین کے اندر پہلے سے استعمال کی گئی زہروں کا اثر ختم ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ فصلات پر زہروں کا سپرے مناسب طور پر کرنے کیلئے صحیح مشین اور نوزل استعمال کی جائے تاکہ زہر پاشی سے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں۔علاوہ ازیں سپرے پمپ کی پھوار مناسب ہو اور اچھی طرح پودوں پرپھیل سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ کاشتکار نباتات ک?ش ادویات کا صرف اسی فصل پر سپرے کریں جس کیلئے سفارش کی گئی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں