درخواست خارج

گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کرنے کی درخواست خارج

لاہور(عکس آن لائن) سیشن کورٹ نے ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج خان محمود کی عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ میشا شفیع نے کینیڈا سے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواست دی کہ وہ بچی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کینیڈا آچکی ہے۔

استدعا ہے کہ کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کرائی جائے۔ عدالت نے درخواست کو خارج کرتے ہوئے دو صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا کہ پاکستان کی عدالتوں کیاوقات کینیڈا کے وقت سے نہیں ملتے،درخواست قابل قبول نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں