کرونا وائرس

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 567کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید سولہ افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی ہے،

جب کہ 534 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے 9ہزار 296مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 429کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کروناسے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 69 ہوگئی۔کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24گھنٹوں کے دوران 32ہزار 62ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 40لاکھ 74ہزار 24کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں