گاجر کے کاشتکاروں

گاجر کے کاشتکاروں کوضرورت کے مطابق آبپاشی اورفصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے گاجر کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے جبکہ انہیں ضرورت کے مطابق آبپاشی کابھی مشورہ دیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ گاجر کے کاشتکار فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب اور بروقت گوڈی کا عمل جاری رکھیں اور آبپاشی کی جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہاکہ گاجر کی فصل کو ابتدائ میں ہفتہ میں 2بار آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم بعد ازاں ضرورت کے مطابق آبپاشی کاوقفہ بڑھایاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ جب گاجر کے پودے اگ آئیں تو کاشتکار ان کی چھدرائی کرکے پودوں کا درمیانی فاصلہ 2 سے 3سینٹی میٹر کردیں۔ انہوں نے گاجر کو سبز تیلے، سفید مکھی،لشکری سنڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے بھی بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں