ذرخیز میرازمین

گاجر کی اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے شیڈول کے مطابق کاشت کے ذریعے گاجر کی اچھی پیداوار کیلئے گہری ذرخیز میرازمین کے انتخاب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی اگیتی کاشت اور اچھی پیداوار کیلئے ایسی گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہو ۔

انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت کیلئے زمین کو تین سے چارمرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیار کرلینا چاہیے اور اس میں 10 سے 15 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ملا دینی چاہیے تاکہ اس کی ذرخیزی میں اضافہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ زمین کو 2 دفعہ راؤنی دے کر مناسب وتر حالت میں رکھنا چاہیے اور زمین کی تیاری کے وقت 2 بوری ڈ ی اے پی اور ایک بوری پوٹاش بھی فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کردینی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت کیلئے جڑی بوٹیوں سے پاک 6 سے8 کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کا ضامن ہو سکتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کاشت کے بعد شروع کے ایام میں ہفتہ میں 2دفعہ آبپاشی ضروری ہے تاہم بعد میں اس وقفہ کو بڑھایا جاسکتاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں