میلانیا جولی

کینیڈا،پرتشدد اسرائیلی آباد کاروں، حماس رہنمائوں پرپابندیاں

ٹورنٹو(عکس آن لائن)کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانیا جولی نے کہاہے کہ ان کا ملک مغربی کنارے میں تشدد کو ہوا دینے والے اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کرے گا اور حماس کے رہنمائوں پر نئی پابندیاں متعارف کرائے گا۔

امریکہ کی جانب سے گذشتہ ہفتے اسی طرح کی کارروائی کی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں جولی نے کہا کہ کچھ آباد کاروں پر پابندی لگائی جائے گی اور ہم حماس کے رہنمائوں پر بھی نئی پابندیاں لائیں گے۔

جولی نے یوکرین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس پر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔ میں اس بات کو یقینی بنا رہی ہوں کہ جب میں یوکرین میں ہوں تو کام اوٹاوا میں ہوتا رہے اور میں جلد ہی ایک اعلان کرنے کی منتظر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں