ڈاکٹرطاہرشمسی

کورونا کے مریضوں کا علاج ، ڈاکٹرطاہرشمسی نے بڑی خوشخبری سنادی

کراچی(عکس آن لائن)این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کی اجازت دے دی ہے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کا علاج چاروں صوبوں میں ہوگا۔ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا تھا کہ کورونامریضوں کے علاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ علاج کیلئے کوروناوائرس سے صحت یاب افراد کا پلازمہ لیا جائے گا، پلازمہ ٹیکنیک کورونا کے علاج میں بڑی پیشرفت ہے،

حکومت کے ساتھ مل کراسی ہفتے لائحہ عمل طے کرلیں گے۔این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ کا کہنا تھا کہ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ڈاکٹرطاہرشمسی نے مزید کہا کہ وفاق کی جانب سیایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں،

صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیک کی صف میں کھڑے ہوسکتیہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتیہیں۔ڈاکٹرطاہرشمسی نے کہا کہ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ پلازمہ ٹیکنیک شروع کرنیکے3اقدامات کرنا ہوں گے، سب سے پہلے معاملہ نیشنل بائیوٹکس کمیٹی کیپاس جائے گا، حکومتی اداروں کیساتھ لاجسٹکس طے کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ کوروناسے صحتیاب افراد کو پلازمہ عطیہ کرنیپرا?مادہ کرناہے،

پلازمہ عطیہ کرنے سے انسانی جسم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، پوری قوم کوروناسیصحت یاب افرادکی طرف دیکھ رہی ہے۔این آئی بی ڈی میں بلڈ ڈزیز کے اسپیشلٹ کا کہنا تھا کہ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے ا?گے ا?ئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں ا?نا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹرعطاالرحمان کاکہناتھاکہ کورونامتاثرین کاصحیح طورپرپتہ لگانے کیلئے زیادہ سیزیادہ ٹیسٹ کرنا ضروری ہے ، یومیہ50ہزار سے1 لاکھ تک ٹیسٹ ہونے چاہیئے تاکہ وائرس کی پاکٹس کا تعین کرکے وبا پر قابو پایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں