ورلڈ بینک

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں6 کروڑ افراد انتہائی غربت میں چلے جائیں گے، ورلڈ بینک

واشنگٹن (عکس آن لائن) ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 60 ملین افراد غربت کی انتہا کو پہنچ جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر نے گزشتہ روز کہا کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال عالمی معیشت 5 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے جبکہ دنیا بھر میں پہلے ہی لاکھوں لوگوں کی ملازمتیں ختم اور کاروبار بند ہو گئے ہیں اور لاکھوں زندگیوں کو نقصان اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام دباؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 6 کروڑ تک لوگ غربت کی انتہا کو پہنچ جائیں گے جس سے گزشتہ 3 سال کے دوران غربت کے خاتمے کے لیے کی گئی پیش رفت متاثر ہوئی ہے۔ ورلڈ بینک نے انتہائی غربت کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ ایک شخص ہر روز 1.90ڈالر سے بھی کم پر زندگی گزارے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک قابل قدر وسائل فراہم کر رہا ہے جو ناکافی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ کمرشل قرض دہندگان کو بھی قرضوں میں ریلیف میں تیزی لانے کی ضرورت ہے جو ابھی تک غریب ترین ممالک سے بھی قرض واپس لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں