عامر خان

کورونا وائرس ، باکسر عامر خان کا اسلام آبادباکسنگ اکیڈمی حکومت پاکستان کو دینے کا اعلان

لندن (عکس آن لائن) کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسلام آبادباکسنگ اکیڈمی حکومت پاکستان کو دینے کا اعلان کردیا اور کہا لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسلام آبادباکسنگ اکیڈمی حکومت پاکستان کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا باکسنگ جم میں ایک ہزاربیڈز رکھنے کی گنجائش ہے، باکسنگ رنگ ہٹا دیں گے تاکہ مزید جگہ بن سکے۔باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے این ایچ ایس اسپتال کو زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت عارضی اسپتال کے لیے دینے کی پیشکش کردی۔باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ احساس ہے اسپتال میں اس وقت بیڈ ملنا مشکل ہے، این ایچ ایس زیر تعمیر عمارت کو مریضوں کے لیے استعمال کرسکتا ہے، عمارت بولٹن میں تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں