آئرلینڈ اور پاکستان

آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی می کل کھیلا جائے گا

ڈبلن (عکس آن لائن)آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ، ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان،صائم ایوب،افتخار احمد،عرفان خان،آغا سلمان،عماد وسیم،شاداب خان،اعظم خان،محمد رضوان،عثمان خان،ابرار احمد،حارث رؤف،حسن علی،عباس آفریدی،محمد عامر،نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

آئرلینڈ ٹیم کو پال سٹرلنگ لیڈ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں راس ایڈیر،اینڈریو بالبرنی،ہیری ٹییکٹر،گیرتھ ڈیلانی،کرٹس کیمفر،جارج ڈوکریل،نیل راک،لورکن ٹکر،مارک ایڈیر،گراہم ہیوم،بیری میکارتھی،کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں۔آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 مئی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز کوکلونٹرف کرکٹ کلب گرائونڈ ، ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭