ایئر کنڈیشن

کورونا وائرس ،گھروں اور گاڑیوں میں ایئر کنڈیشن کے استعمال سے اجتناب کی ہدایت

لاہور(عکس آن لائن)گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گھروں اور گاڑیوں میں ایئر کنڈیشن کا استعمال شروع ہوتے ہی ڈاکٹروں نے اسے کورونا وائرس پھیلنے کا موجب قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے ڈاکٹرز کے مطابق گاڑیوں اور گھروں میں اے سی چلانے کیلئے دروازے کھڑکیاں بند کرنا پڑتی ہیں جس سے لوگوں کی سانسیں اندر ہی ایک دوسرے میں منتقل ہوتی ہیں جس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے

ڈاکٹروں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں کھڑکیاں دروازے ہر صورت کھلے رکھے جائیں اور پنکھوں کا استعمال کیا جائے تاکہ کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں