کورونا از خود نوٹس

کورونا از خود نوٹس،جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس سجادعلی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بینچ تشکیل

اسلام آباد(عکس آن لائن) کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ، بینچ کل پیر کو سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 18 مئی کو کورونا از خود نوٹس پر سماعت کرے گا۔

اس کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان ، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، سیکریٹری صحت اور چیف سیکریٹریز سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔کورونا از خود نوٹس پر سماعت کے لیے جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس سجادعلی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث سپریم کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس مشیرعالم اور جسٹس سردارطارق مسعود اب فاضل بینچ کا حصہ بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں