چوہدری محمدسرور

کشمیر،فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں اَمن ایک خواب شر مندہ تعبیرنہیں ہوسکتا،چوہدری سرور

لاہور(عکس آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے فلسطین کے 30فیصد مغر بی علاقہ کو ضم کر نے کے

اسرائیلی فیصلے کو عالمی برداری کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امر یکی صدر ٹر مپ بھی

اسرائیلی وزیر اعظم کی غنڈہ گردی کو سپورٹ کر رہا ہے وقت آچکا ہے، کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ اس کا سخت نوٹس لیں ۔

کشمیر اورفلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں اَمن ایک خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

گور نر ہا ئوس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اسرائیل کا فلسطینی

مغربی کنارے کے30فیصد علاقہ کو اپنی ریاست میں ضم کر نا دہشت گردی ،انسانی حقوق، اقوام متحدہ اور برطانوی پار لیمنٹ کی

قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں نے خود بھی بر طانوی پار لیمنٹ میں فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے

آواز بلند کی اور میرے بیٹے اَنس سرور بھی مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس یک طر فہ اقدام سے آزادفلسطینی ریاست کا خواب ہمیشہ کیلئے دفن کر نے کی سازش کی جا رہی ہے.

اور امر یکی صدر ٹر مپ بھی اس سازش میں اسرائیلی وزیر اعظم کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں جو شر مناک اورقابل مذمت ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کا فلسطینی مغر بی کنارے کے علاقہ کو ضم کر نے کا اقدام مشرق وسطی

اور اَمن کیخلاف بھی بہت بڑی سازش ہے اور اسرائیل اسکے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام متفقہ قرار داوں کو

بھی روند رہا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ دُنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ 3ہزا ر سال سے فلسطین میں رہنے والے

فلسطینی باشندوں کو ریاستی طاقت کی مدد انکی اپنی سر زمین سے بے دخل کیاجارہا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم کھلی

ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ بھی اس معاملے پر صرف مذمت نہ کر یں.

بلکہ اسرائیل کے اس منصوبے کو روکنے کیلئے بھی آواز بلند کر نے کیساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر بھی جنگ لڑی جائے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین کے معاملے پر خاموش تماشائی بن چکا ہے .

اور او آئی سی کو بھی جو کردار ادا کر نا چاہیے وہ اس میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان

کی قیادت میں حکومت پاکستان کشمیر یوں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا .

اوردنیا میں امن کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برداری اسرائیلی اور بھارتی مظالم کانوٹس لے اور مسئلہ کشمیر

اور مسئلہ فلسطین کو حل کر وایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں