ویکسین

کسی صورت ویکسین نہیں لگوائونگا، چاہے اس کیلئے کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چْکانی پڑے، نوواک جوکوچ

نیویارک (عکس آن لائن)عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ نے ویکسین کی ڈوز نہ لگوانے پر کہا ہے کہ وہ کسی صورت ویکسین نہیں لگوائیں گے، چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی قیمت کیوں نہ چْکانی پڑے۔نوواک جوکوچ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ میں ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ویکسی نیشن کے خلاف نہیں رہا لیکن میں ہمیشہ اس آزادی کی حمایت کرتا ہوں کہ آپ اپنے جسم کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

جوکووچ سے جب سوال کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے کے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے تو کیا آپ ومبلڈن اور فرنچ اوپن جیسے مقابلوں میں حصہ لینے کی قربانی دیں گے؟ٹینس اسٹار نے جواب میں کہا کہ ‘یہی وہ قربانی ہے جو میں ادا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بعض ٹورنامنٹس میں ویکسینیشن کے ضوابط بدل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ عالمی سطح پر ہر کوئی اس وائرس سے نمٹنے کے لیے بڑی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔یاد رہے کہ نوواک جوکووچ اس سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکے تھے، انہیں ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں