عثمان بزدار

کرپشن کے ٹڈی دل پاکستان کی بنیادوں کو کھا چکے ہیں، عثمان بزدار

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے ٹڈی دل پاکستان کی بنیادوں کو کھا چکے ہیں۔

ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں آج بچے بچے کی زبان پر ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں کرپشن کے ٹڈی دل پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرتے رہے۔

ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں آج بچے بچے کی زبان پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔

پاکستان کو آگے لے جانا کا واحد راستہ ہر سطح سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے۔

کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا سرفہرست ایجنڈا ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے بے لاگ احتساب سے ہی پاکستان اپنی اصل منزل حاصل کرے گا۔

موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ سے سب سے شفاف حکومت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں