کرونا وائرس

کرونا وائرس کی بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی اقسام پاکستان پہنچ گی

اسلام آباد(عکس آن لائن) ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کرونا وائرس کی مختلف اقسام مانیٹر کر رہا ہے، کرونا وائرس کی بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی اقسام پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ) کی کرونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر ہے، ادارہ کرونا وائرس کی مختلف اقسام مانیٹر کر رہا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیسٹ سیمپلز کی ہول جینوم سیکونسنگ سے کی جارہی ہے، مئی اور جون میں مختلف اقسام کے کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں ڈیلٹا، بیٹا اور الفا کرونا وائرس سامنے آچکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ڈیلٹا، الفا اور بیٹا کرونا وائرس کا تعلق بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی غیر ملکی اقسام سے این آئی ایچ کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا، این آئی ایچ غیر ملکی کرونا کیسز سے متعلق پروٹوکولز پر عمل کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں