ہائی کورٹ

کرونا ، ہائی کورٹ نے معمول کے تمام کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کر دی

اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر معمول کے تمام کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کر دی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 مئی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی، رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 16 مئی تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی،ضمانت، حکم امتناع، اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو گی،اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے،اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے معمول کے کیسز کی سماعت 11 اپریل تک موخر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں