ڈاکٹر ظفر مرزا

کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت ، تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزارت صحت مرکزی و صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ ادارے کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ پر ہیں،

وزارت صحت نے کرونا وائرس سے بچا ؤکیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے ،اسلام آباد لاہور کراچی پشاور ایئرپورٹس پر سکریننگ کیلئے جدید تھرمو سکینرز نصب کر دے ہیں، جدید سکینر خود کار نظام کے تحت فلو اور بخار کی تشخیص کرتے ہیں، انکی مدد سے کرونا وائرس کی روک تھام کا عمل مزید موثر ہو گیا ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کر رہی ہیں پاک افغان بارڈر سات روز کیلے بند کر دیاہے ،تمام ہوائی اور زمینی راستوں پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات پر عمل کیا جا ر ہا ہے ، میڈیا درست معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے عوام میں خوف وہراس پیدا نہ کیا جائے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صحت نے اسلام آباد ایئرپورٹ سکریننگ کے نظام کو مزیز مضبوط کرنے کیلئے جدید تھرمو سکینر نصب کیا گیا ہے ،کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کے پر وزارت صحت کا اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید سکینر خود کار نظام کے تحت فلو اور بخار کی تشخیص کرتے ہیں، انکی مدد سے کرونا وائرس کی روک تھام کا عمل مزید موثر اور مربوط ہو گیا ہے ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کرونا وائرس سے بچا ؤ کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد لاہور کراچی پشاور ایئرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو مزیز مضبوط کرنے کیلئے جدید تھرمو سکینرز نصب کر دے ہیں۔انہوں نے مزیز کہا عوام کو کروانا وائرس سے بچانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کر رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر چمن بارڈر کو سات روز کیلے بند کر دیا ھے تمام ہوائی اور زمینی راستوں پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات پر عمل کیا جا ر ہا ہے ، وزارت صحت صوبائی حکومتیں تمام متعلقہ ادارے کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چار بڑے شہروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی سہولت بھی موجود ہے ،لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن وسائل کو بھی بروے کار لارہے ہیں۔

میڈیا سے گزارش ہے درست معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے تاکہ عوام میں خوف وہراس پیدا نہ وہو میڈیا میں عوام کیلئے آگاہی مہم جاری ہے ،کرونا وائرس کی معلومات کیلئے وزارت صحت کی قائم کردہ ہیلپ لائن 1166 پر کال کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں