آٹا

کراچی میں آٹا45روپے فی کلو ریٹیل قیمت پر فروخت ہوگا

کراچی( عکس آن لائن )
دالوں،چاول،چینی، مصالحہ جات،گندم و دیگر اجناس کے تھوک تاجروں،درآمدکنندگان وبرآمدکنندگان کی نمائندہ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن(کے ڈبلیو جی اے)کے چیئرمین ملک ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی کی زیرصدارت اجلا س میں ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت43روپے فی کلو مقرر کرنے کے فیصلے کے بعد کراچی کی ریٹیل مارکیٹوں میں ڈھائی نمبر آٹا 45روپے فی کلو کی ریٹیل قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

ملک ذوالفقار علی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی کی زیرصدارت اجلا س میں کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن، فلور ملز ایسوسی ایشن، ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلور ملوں کوگندم کی دستیابی اور فلور ملوں سے آٹے کی ریٹیل مارکیٹ میں سرکاری قیمت پر فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلور ملزڈھائی نمبر آٹے کا 10کلو بیگ43روپے فی کلو کے حساب سے 430روپے کی قیمت پر فراہم کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ 10کلو آٹے کا بیگ45روپے فی کلو کے حساب سے450روپے کی ریٹیل قیمت پرمارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا ۔ کمشنر کراچی کے طے کردہ آٹے کے سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر آٹے کی فروخت پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں