گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی:پاکستان کسی لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ گورنرسندھ

کراچی(عکس آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہوسکتا،قوم سے درخواست ہے کہ جو حکومت اقدامات لے رہی ہے اس میں ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کورونا سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے ایئرپورٹ پہنچے،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور کسی صوبے کو وفاق پر انگلیاں اٹھانے کی ضرورت نہیں وہ تمام صوبوں کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ملک میں سماجی سرگرمیاں ختم کرنے اور صفائی کی ضرورت ہے،عوام حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

گورنرسندھ نے واضح کیا کہ اگر اس وقت متحد نہ ہوئے تو بھاری نقصان اٹھانا پڑیگا، وزیراعظم کی ہدایات پر این ڈی ایم اے کام کر رہی ہے اور کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح بہت زیادہ ہے،جنہیں وائرس کی تشخیص ہوئی، تعاون کریں گے تو جلد ریکور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں