کاہوکے بیج

کاہوکے بیج سے نکالاگیا روغن انتہائی معجزاتی خوبیوں کا حامل ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاہو ایک اہم ترین جڑی بوٹی ہے جسے مختلف ادویات میں استعمال کرنے کیساتھ ساتھ اس کے تیل اوربیج کوانتہائی مفیدمقاصدکےلئے استعمال کیاجاسکتاہے نیزکاہوسردرد نزلہ اوریرقان کے مریضوں کےلئے بھی انتہائی زوداثرہے جبکہ کاہوکے سرکہ کیساتھ استعمال سے بھوک نہ لگنے کی شکایت بھی رفع ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کاہوکے بیج سے نکالاگیا روغن انتہائی معجزاتی خوبیوں کا حامل ہے اور جن افرادکو یہ شکایت ہوکہ انہیں رات کو نیندنہ آتی ہے اگر ان کے سرپر کاہوکے تیل کی مالش کردی جائے تو ان کی یہ شکایت بھی ختم ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کاہو کی کاشت 20 دسمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سردی کے موسم میں میرازمین میں کاہوکی کاشت سے پودا بہتر اندازمیں پھیلتااورپھولتاہے۔انہوں نے کہا کہ زمین اچھی طرح تیار کرکے اس میں گوبرکی گلی سڑی کھادڈالنے سے مزید بہترنتائج بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں