بندگوبھی

کاشتکار پھول گوبھی کے ساتھ ساتھ بندگوبھی کی بھی زیادہ سے زیادہ کاشت کریں ترجمان محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کے ساتھ ساتھ بندگوبھی کی بھی زیادہ سے زیادہ کاشت کریں بندگوبھی کا زیادہ تر استعمال بطورسلاد کیاجاتاہے جبکہ بندگوبھی کی کامیاب کاشت کے لئے سردمرطوب آب و ہواموزوں رہتی ہے اسلئے اس کی کاشت کے لئے زرخیز میرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں موجود ہو کاانتخاب کیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ بندگوبھی کی پنیری کوکھیت میں منتقل کا وقت بہت تھوڑاہے اس لئے پنیری کو شام کے وقت میں کھیت میں لگائیں تاکہ پودے رات کے وقت اچھی طرح جڑ پکڑسکیں۔انہوں نے کہا کہ جس روز پنیری کھیت میں لگانی ہو اس روزصبح کے وقت نرسری کی اچھی طرح آبپاشی کی جائے تاکہ پودے نکالتے وقت ان کی جڑیں نہ ٹوٹیں۔

انہوں نے کہا کہ پود الگاتے وقت جڑ کے نزدیک سے اچھی طرح دبادیں تاکہ پوداجلدی جڑپکڑلے نیز پودوں کو کھیت میں40سے 45سینٹی میٹرکے فاصلہ پر لگائیں اور فوراآبپاشی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسری کی منتقلی کے بعد 15دن بعدکھیت میں مرے ہوئے پودوں کی جگہ نئے پودے لگا دیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں