ٹینڈے

کاشتکار ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیں ،زرعی ماہرین

فیصل آباد(عکس آن لائن )جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی فصل کاحصول ممکن ہو سکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت 30اپریل تک مکمل کی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ذرخیز ، ریتلی اور پانی کے اچھے نکاس والی زمین میں ٹینڈے کی اگیتی کاشت کے شاندار نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور کھیت کو پانی لگادیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب وتر آجائے تو دوبارہ ہل اور سہاگہ چلاتے ہوئے ٹینڈے کی کاشت کاآغاز کردیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ ٹینڈے کی کاشت کیلئے3میٹر کے فاصلے پر نشان لگاتے ہوئے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دور تین بوری سپر فاسفیٹ ، ایک بوری امونیم سلفیٹ ڈالتے ہوئے پٹریاں اس طرح بنائیں کہ مصنوعی کھاد بھی مٹی کی 8 سے 10سینٹی میٹر تہہ کے نیچے آجائے ۔ انہوں نے کہاکہ فی ایکڑ سو اکلو سے پونے دو کلو گرام شرح بیج کااستعمال بہترین نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں