پیاز

کاشتکار ماہ نومبرکے دوران پیاز کی نرسری کی کاشت مکمل کرلیں،محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) معتدل وخشک موسم پیازکی زیادہ پیداوارکے لئے انتہائی موزوں ہے لہذاکاشتکار ماہ نومبرکے دوران نرسری کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ دسمبر اور جنوری میں نرسری کی کھیتوں میں منتقلی یقینی ہوسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے دوران ملاقات”اے پی پی“کو بتایا کہ ایک ایکڑ رقبے پرپیازکی کاشت کی غرض سے پنیری تیار کرنے کےلئے 3کلوگرام بیج اور 4سے5 مرلے زمین درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنیری کاشت کرنے کےلئے زمین کو اچھی طرح تیارکرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی مستطیل نماکیاریاں بنانی چاہئیں اور کاشتکار ان کیاریوں میں7سے 10سینٹی میٹر یا 3تا 4انچ ‘3سے4سنٹی میٹر یا ایک انچ کے فاصلے پر گہری لائنیں لگاکر ان میں بیج کاشت کریں اور بیج کے اوپرپتوں کی گلی سڑی کھاد ڈال دیں جس کے بعد اسے سرکنڈے یاپرالی وغیرہ سے ڈھانپ دیاجائے اور فوارے سے اس طرح آبپاشی کی جائے کہ پانی کیاریوں میں کھڑا بھی نہ ہو اورنمی بھی برقرار رہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیازسے نفع کمانے کے لئے نومبر کے پہلے اور دوسرے ہفتہ میں4کلوگرام بیج سے 10مرلہ جگہ پر نرسری کاشت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں