آبپاشی

کاشتکار بھر پور پیداوار کے لئےباکفائت آبپاشی کو یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کہاہے کہ پانی کی کمی گندم کی فصل کو بری طرح متاثر کرتی ہے لہٰذا بھر پور پیداوار کے لئے کاشتکار باکفائت آبپاشی یقینی بنائیں تاکہ پانی کی کمی سے غذائی اجزا کی فراہمی کو متاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ گندم کو تین سے 4 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے خاص کر نازک مراحل میں کھیتوں کو پانی دینے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ گندم کی کاشت کے بعد پہلی آبپاشی جھاڑ بناتے وقت کرنی چاہیے کیونکہ جب پودا جھاڑ بنانے کاعمل شروع کرتاہے تو پہلے 18 سے 25 دن بعد اس کو پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لہٰذ ا اگر اس موقع پر پانی نہ دیاجائے تو مستقل جڑوں کی نشو ونما ٹھیک نہ ہوتی ہے جس سے پودا کمزور، شگوفے کم اور بعد ازاں سٹوں کی تعداد بھی انتہائی کم رہ جاتی ہے جس کے پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ کاشتکار دوسری آبپاشی گوبھ کی حالت میں، تیسری آبپاشی دودھیا حالت میں اور چوتھی آبپاشی اس وقت کریں جب دانہ گوند نما حالت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں