گندم کی فصل

کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اب جبکہ گندم تیاری کے آخری مراحل میں ہے لہذاکاشتکار گندم کی فصل کی نگہداشت پرخصوصی توجہ دیں اور اس ضمن میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے تاکہ گندم کی بمپرکراپ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ کاشتکار گندم کو دوسراپانی گوبھ کے وقت ضرورلگائیں کیونکہ اس وقت سٹہ پودے سے باہر نکلنے کے مراحل میں ہے لہٰذا اگر اس موقع پر پانی نہ دیاجائے یاآبپاشی میں تاخیرکی جائے تو سٹوں میں دانوں کی تعداد کم ہو اوردانے چھوٹے رہ جانے کاخدشہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ فصل دیر سے کاشت کی گئی ہو اور اس میں سفارش کردہ یوریاکی مقدار نہ ڈالی گئی ہو اور فصل کا رنگ پیلاہوتو دوکلوگرام یوریا100لیٹرپانی میں ملاکر اس کا فوری سپرے کردیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بارانی علاقو ں میں 2کلو گرام یوریاکے ساتھ 2کلوگرام سلفیٹ آف پوٹاش یا میوریٹ آف پوٹاش بھی شامل کرنا ضروری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں