پیازاور لہسن

کاشتکاروں کو پیازاور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے پیازاور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج کل پیاز اورلہسن پر تھرپس کے حملہ کا خطرہ موجود ہے جس سے پودوں کے پتے چڑمڑ ہوکر آہستہ آہستہ خشک ہوجاتے ہیں اور حملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہوجاتی ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے اور پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیاجاسکتاہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکانہ آنے دیں۔انہوں نے بتایا کہ تھرپس کے کیمیائی انسداد کیلئے امیڈاکلوپرڈ250ملی لیٹرکو 100لیٹر پانی میں ملاکر سپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کا خاتمہ ممکن ہوسکتاہے ‘اس بیماری کے طبعی انسداد کے سلسلہ میں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھتے ہوئے 2سے3 بار گوڈی کرنا بھی مفیدثابت ہوسکتاہے‘مزیدمعلومات و رہنمائی‘مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں