پاکستانی کرکٹرز

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج ہو گا

اسلام آبا د(عکس آن لائن)دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج جمعرات کو کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے، وہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانے کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔