ادرک کی کاشت

کاشتکاروں کو میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت رواں ماہ،پہاڑی علاقوں میں مئی کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)کاشتکاروں کوپنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت رواں ماہ اور پہاڑی علاقوں میں مئی کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ ادرک گرم اور مرطوب آب وہوا میں بہتر افزائش کرتاہے جس کا پودا ایک سے اڑھائی فٹ تک لمبا ہوتاہے۔ انہوں نےکہا کہ ادرک میرا اور درمیانی زمین میں بہتر افزائش کرتاہے جبکہ اچھے نکاس والی زمین میں اس کی بہتر فصل پیدا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ادرک کی کاشت مری، جہلم،اٹک، شکر گڑھ، بجوات، کوئٹہ وغیرہ کے علاقوں میں زیادہ ہوتی ہے تاہم وسطی پنجاب میں دریاں کے ساتھ ساتھ مثلا لاہور، قصور اور شرقپور کے گردونواح میں لیچی اور دیگر پھلوں کے درمیانہ سائز کے باغات میں اس کی کامیابی کے کچھ امکانات موجود ہیں لیکن وسطی پنجاب میں اس کی وسیع پیمانے پر کاشت ممکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں