فالسہ کے پودوں

کاشتکاروں کو فالسہ کے پودوں کی شاخ تراشی بر وقت شروع کرنے کا مشورہ

فیصل آباد (عکس آن لائن) فالسہ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فالسہ کے پودوں کی شاخ تراشی بر وقت شروع کر دیں نیز پودوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کھادوں کا متوازن استعمال بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فالسے کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے فارمرزمشاورتی سروسز کے حوالے سے کہا کہ فالسے کے کاشتکاروں و باغبانوں کو چاہیے کہ وہ شاخ تراشی کے بعد فی پودا 10کلو گرام تک گوبر کی گلی سڑی کھاد استعمال کریں تاکہ فالسے کی بھر پور پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں و باغبانوں کو اس ضمن میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں