گھیا کدو

کاشتکاروں کوگھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی سے بچانے کیلئے فوری تدارکی اقدامات کا مشورہ

فیصل آباد (عکس آن لائن)کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہاگیاہے کہ پھل بنتے وقت گھیا کدو کی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہوتی ہے کیونکہ موسم گرما کے دوران لال بھونڈی گھیا کدو کی فصل کے پتوں اوراس کے پھول پر حملہ آور ہو کر انہیں کھا جاتی ہے اور جوں جوں حملہ شدت اختیار کرتا جاتا ہے ویسے ویسے گھیا کدوکا پھل سوکھ کر گرنا شروع ہو جاتا ہے۔شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے بتایا کہ پھل کی مکھی تیار شدہ پھل میں سوراخ کر کے گھیا کدومیں داخل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موزیک وائرس کی بیماری رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی وجہ سے پھیلتی ہے جس سے ابتدا میں فصل کے پتے ہلکے سبز رنگے کے ہوجاتے ہیں اس طرح حملہ شدہ بیل پرپھول نہیں بنتا یا بہت کم بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونہی فصل پر لال بھونڈی کاحملہ ظاہر ہو تو اس بیل کو اکھاڑکر زمین میں تلف کر دیا جائے تاکہ وہ مزید پھیلا کا موجب نہ بن سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں