آملہ کی کاشت

کاشتکارآملہ کی کاشت جلدازجلدمکمل کرلیں، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن )ترجمان محکمہ زراعت نے آملہ کی کاشت فوری طورپرشروع کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکارآملہ کی کاشت جلدازجلدمکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ آملہ کا پھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافرمقدارمیں وٹامن سی پایاجاتاہے جبکہ اس کا مربع دل‘ دماغ ‘ بصارت کیلئے بھی انتہائی مفیدہے۔

انہوں نے بتایا کہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکاہوتاہے جس پر گول بیرکی طرح پھل لگتاہے‘آملہ کے پودے ماہ اکتوبرمیں بذریعہ ٹی بڈنگ پیوندکئے جاتے ہیں اورنئے پودے لگانے کا عمل بھی اکتوبر میں مکمل کرلیاجاتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اوربہترنکاس والی زمین میں کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزیدمعلومات ‘مشاوت‘ رہنمائی کے لئے ماہرین صحت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں