دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر

ڈیم کی تعمیر، وزیراعظم کے اعلان نے دشمن کے منصوبے خاک میں ملادیے

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کے اعلان نے دشمن کے تمام منصوبوں خاک میں ملادیا۔

دیامر بھاشا ڈیم ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پر چار دہائیوں بعد کام کا آغازہوگیا، دیامر بھاشا ڈیم کے خلاف دشمن کے تمام پروپیگنڈے ناکام ہوگئے، ڈیم سے سولہ ہزار پانچ سو افراد کو روزگار ملے گا چار ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

دیامربھاشاڈیم کی تعمیر سے بارہ لاکھ ایکڑ سے زائد زمین زیرکاشت آئے گی، جس میں سب سے زیادہ سندھ کی زمین پر کاشت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلہ ڈیم کی معیاد میں پینتیس سال کا اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ ملک کے کئی شہروں کوسیلاب سے بچایا جاسکے گا، چین بھی دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراضات کو مسترد کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں